بچوں کو معذوری سے بچانا ہر فرد کی ذمے داری ہے آغا شاہنواز
شہری اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلوائیں، اجلاس کی صدارت اور خطاب
ڈپٹی کمشنر حیدرآباد آغا شاہنواز بابر نے کہا ہے کہ بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔
شہری بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کی شام اولڈ ضلع ناظم سیکریٹریٹ میں جاری انسداد پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
ڈی سی نے سپر وائیزرز اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے سے انکا ر کرنے والے کیسز پر خصوصی توجہ دیں اور ایسے والدین کو راغب کرنے کے لیے مناسب حکمت عملی بنائیں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔
انہوں نے عملے کو تنبیہ کی کہ وہ مہم کے دوران وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں اور فرائض ایمانداری سے انجام دیں بصورت دیگر انکے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی ۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ وہ مہم کے دوران بند گھروں کو اسی روز دوبارہ یا کیچ اپ ڈے پر ضرور چیک کریں ۔ اجلاس میں سپر وائیزرز اور دیگر افسران نے جاری مہم کے دوران تمام یونین کونسلوں سے متعلق تفصیلی آگاہی دی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو عابد سلیم قریشی، محکمہ صحت کے افسران، عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کے نمائندوں، مہم کے سپروائیزرز اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔