ہنگامہ آرائی مقدمے میں ذوالفقارمرزا اور دیگر ملزمان باعزت بری
ذوالفقار مرزا پر پولیس کی بکتر بند پر چڑھ کر ہنگامہ آرائی کا الزام تھا
ماتحت عدالت نے سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹرذوالفقار مرزا اور دیگر کو پولیس کی بکتر بند پر چڑھ کر ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں بری کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذوالفقار مرزا اوران کے ساتھیوں پر الزام تھا کہ انہوں نے کراچی کے آرام باغ تھانے کی حدود میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر چڑھ کر ہنگامہ آرائی کی۔
کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت میں ہوئی، فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ذوالفقارمرزا اور دیگر نامزد ملزمان کو مقدمے میں بری کردیا۔