پولیو مہم کیلیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں پرویز اشرف
حکومت نے خواتین کو با اختیار بنانے اور فیصلہ سازی میں شامل کرنے کیلیے اہم اقدامات کیے
وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا ہے کہ حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے اور فیصلہ سازی میں شامل کرنے کیلیے اہم اقدامات کیے ہیں تاکہ خواتین ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکیں۔ حکومت نے خواتین کے حقوق کو یقینی بنانے کیلیے قانون سازی کی ہے۔
وہ چیئرپرسن قومی کمیشن برائے انسانی ترقی ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور مشیر برائے انسانی حقوق مصطفی نواز کھوکھر کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ ایم این اے ڈاکٹر عذرا افضل پلیجو نے بھی وزیراعظم کیساتھ ملاقات کی اور وزیراعظم کو پولیو مہم کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے ڈاکٹر عذرا کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کا دائرہ کار وسیع کیا جائے اور کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، اس مہم کو کامیاب بنانے کیلیے تمام تروسائل استعمال کئے جائیں۔
وزیراعظم نے بینظیر آباد میں 300 بستروں کے اسپتال اور شہید بے نظیر مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بے نظیر آباد کیلیے فنڈز کی فراہمی کی بھی منظوری دی۔ وزیراعظم سے سارک کیلیے یتیم بچوں اور ''سائیواک'' کیلیے مشیر جہاں آراء منظور وٹو نے ملاقات کی اور انہیں بچوں کے حقوق کیلیے اپنے کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وہ قومی کانفرنس کا انعقاد کریں اور بچوں کے حقوق کے بارے میں شعور بیدار کرنے کیلیے تمام فریقین کو ساتھ لے کر چلیں۔