سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مقصد مرضی کی پالیسیاں تھوپنا ہے قطر

سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مقصد ہم پر اپنی مرضی کے فیصلے مسلط کرنا ہے، قطری وزارت خارجہ

سفارتی تعلقات ختم کرنے کے لیے بے بنیاد الزامات کو استعمال کیا گیا، قطری وزارت خارجہ۔ فوٹو: انٹرنیٹ

SYDNEY:
قطر نے سعودی عرب سمیت 5 عرب ممالک کی جانب سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کو بلاجواز اور غیر منصفانہ قرار دیا۔

قطر کی وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب، مصر، یمن، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے بے بنیاد الزامات لگا کر تعلقات ختم کیے اور اس اقدام کا کوئی قانونی جواز نہیں۔ قطر نے کہا کہ تعلقات ختم کرنے کا یہ فیصلہ اس کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے، تاہم اس سے اس کے شہریوں اور رہائشیوں کے معمولات زندگی متاثر نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، پاکستان


قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد ہم پر اپنی مرضی کی پالیسیاں مسلط کرنا ہے، جو بطور ریاست قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب سمیت 5 عرب ممالک نے قطر سے تعلقات منقطع کردیے

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت پانچ عرب ممالک نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگا کر اس سے سفارتی تعلقات ختم کردیے ہیں۔
Load Next Story