حسین نواز کی تصویر حکومت نے خود لیک کرائی اعتزاز احسن
جے آئی ٹی کے بند کمرہ اجلاسوں کا فائدہ شریف خاندان کو پہنچ رہا ہے، رہنما پیپلز پارٹی
پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی تفتیش کے دوران حسین نواز کی تصویر خود حکومت نے لیک کرائی۔
ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ جوڈیشل اکیڈمی مکمل طور پر حکومت کی دسترس میں ہے۔ جے آئی ٹی کے بند کمرہ اجلاسوں کا فائدہ شریف خاندان کو پہنچ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تصویر لیک ہونے کی ذمہ داری وزارت داخلہ پر ڈالنا مضحکہ خیز ہے، ترجمان
اعتزاز احسن نے حسین نواز کی جے آئی ٹی پیشی کے دوران لیک ہونے والی تصویر پر اپنے موقف میں کہا کہ جوڈیشل اکیڈمی کی عمارت مکمل طور پر حکومت کی دسترس میں ہے۔ اگر وہاں سے کوئی تصویر لیک ہوتی ہے تو اس کی ذمہ دار حکومت ہے۔جوڈیشل اکیڈمی میں محکمہ داخلہ یا انٹیلی جنس بیورو کے لیے کوئی جاسوسی آلات اور خفیہ کیمرے لگانا یا نصب شدہ کیمروں تک رسائی حاصل کرنا بہت آسان ہے۔ یہ لوگ پہلے بھی جاسوسی کرچکے ہیں۔ کشمیر پر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کی کارروائی کی جاسوسی کرکے لیک کی گئی تھی اور گورنر سندھ محمد زبیر اس کا اعتراف بھی کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تصویرشریف خاندان کی تضحیک کے لئے جاری کی گئی، سعد رفیق