بھارتی ٹیم بہت آگےجاچکی جبکہ ہم ابھی بہت پیچھے ہیں شاہد آفریدی

پاکستان ٹیم کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،سابق کپتان


Sports Desk June 05, 2017
پاکستان ٹیم کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،سابق کپتان، فوٹو؛ فائل

PESHAWAR: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی پھٹ پڑے۔

بوم بوم آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں پہلی باراعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بھارت اورپاکستان کے درمیان فاصلہ پہلے سے بہت بڑھ چکا ہے، بھارتی ٹیم بہت آگے جا چکی ہے جبکہ ہم اب بھی بہت پیچھے ہیں۔



شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمیں اپنی اپروچ اورمائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنے کے ساتھ جمود کا شکار صلاحیتوں کوبہتربنانے پرکام کرنا ہو گا، اس کےساتھ پلیئرز کو واضح سوچ کے ساتھ میدان میں جانا ہو گا۔



شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ اسٹرائیک روٹیشن گرین شرٹس کا بہت پرانا مسئلہ ہے، اس کے علاوہ آخری اوورز میں خراب بولنگ کے باعث بھی ٹیم غیرضروری دباؤ کا شکار ہو جاتی ہے۔



واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کویک طرفہ مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں