ناصرجمشید کی معطلی ختم کرنیکی درخواست پرپی سی بی نے جواب جمع کروادیا

ناصرجمشید وکیل کے بجائے خود ٹریبیونل کے سامنے پیش ہوں، قانونی مشیر پاکستان کرکٹ بورڈ


Sports Desk June 05, 2017
ناصرجمشید وکیل کے بجائے خود ٹریبیونل کے سامنے پیش ہوں، تفضل رضوی. فوٹو: فائل۔ فوٹو: فائل

اسپاٹ فکسنگ کیس کے مبینہ کردارناصرجمشید کی معطلی ختم کرنے کی درخواست پر پی سی بی نے اپنا جواب ٹریبیونل میں جمع کروا دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کے مبینہ مرکزی کردارکرکٹرناصرجمشید کی جانب سے معطلی ختم کرنے کی درخواست پر اپنا جواب ٹریبیونل میں جمع کروادیا ہے جب کہ کرکٹر کی جانب سے ان کے وکیل کرکٹ بورڈ کے مؤقف پراپنا جواب 16 جون کو جمع کروائیں گے۔

پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکیل نے بتایا ہے کہ ناصر جمشید کو انگلینڈ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے ضبط کیا گیا پاسپورٹ واپس مل گیا ہے، اس لیے ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ اب کرکٹر وکیل کے بجائے خود ٹریبیونل کے سامنے پیش ہوں۔

دوسری جانب ناصر جمشید کے وکیل حسن وڑائچ نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے ناصر جمشید پر سپاٹ فکسنگ کا نہیں بلکہ عدم تعاون کا الزام لگایا گیا، کیس مفروضوں کی بنیاد پر قائم کیا گیا ہے، اسی لیے معطلی ختم کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انگلینڈ کی نیشنل کرائمز ایجنسی کو ناصر جمشید کے خلاف شواہد نہیں ملے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں