ٹخنے کی انجری کے باعث وہاب ریاض چیمپئنز ٹرافی سے باہر

ڈاکٹرز نے وہاب ریاض کو کم از کم 10 روز آرام کا مشورہ دیا ہے


Sports Desk June 05, 2017
ڈاکٹرز نے پیسر کو انجری سے نجات پانے کیلئے کم از کم 10 روز آرام کا مشورہ دیا ہے . فوٹو/ اے ایف پی /فائل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہونے والے وہاب ریاض ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے پیسر کو انجری سے نجات پانے کیلئے کم از کم 10 روز آرام کا مشورہ دیا ہے جب کہ کوچ مکی آرتھر نے ٹیم منیجمنٹ سے وہاب ریاض کا متبادل بھیجنے کی درخواست کی ہے تاہم چیرمین پی سی بی شہریارخان متبادل پلیئر بھیجنے سے گریزاں ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ جنید خان اور فہیم اشرف کی موجودگی میں متبادل کی ضرورت نہیں ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :وہاب ریاض چیمپئنز ٹرافی کے مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے

واضح رہے کہ وہاب ریاض کو بھارت کے خلاف میچ میں ٹخنے پر موچ آنے کی وجہ سے اوور ادھورا چھوڑ کر میدان سے باہر جانا پڑا تھا اور وہ اسپتال جانے کیلئے بیساکھیوں کے سہارے چل کر گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں