گول میزکانفرنس مسائل کاحل نہیںچوہدری نثار

نگراں سیٹ اپ کیلیے بات نہیںکرینگے،عوام ووٹ سے زرداری حکومت کونشان عبرت بنادینگے


News Agencies August 01, 2012
نگراں سیٹ اپ کیلیے بات نہیںکرینگے،عوام ووٹ سے زرداری حکومت کونشان عبرت بنادینگے۔ فوٹو ایکسپریس

SAN FRANCISCO: قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف چوہدری نثارنے کہاہے کہ گول میز کانفرنس مسائل کا حل نہیں، عوام ووٹ کے ذریعے زرداری حکومت کوعبرت کانشان بنا دینگے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکمرانوں کو اب تو فخرالدین جی ابراھیم میں تمام خصوصیات نظرآ رہی ہیں،2ماہ یہ اس کوشش میں رہے کہ اپوزیشن چیف الیکشن کمشنرکے نام واپس لے لے،نگراں حکومت کے قیام پر پارلیمنٹ سے باہربیٹھی تمام جماعتوں کواعتماد میںلیاجائے گا، ہم نگراں حکومت کیلیے جو نام دینگے وہ منہ سے بولے گا۔

چیف الیکشن کمشنرکے معاملے پربھی کسی قسم کی گفتگوکی اورنہ ہی نگراں حکومت کے قیام پرگفتگو ہوگی کیونکہ آئین کے مطابق اس کی ضرورت نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں