سیکیورٹی خدشاتخیبرکے راستے نیٹوسپلائی7ویں روزبھی بند

نیٹوکنٹینرزپشاوربھجوادیے،افغان علاقے میںٹرک نذرآتش،ڈرائیور،کنڈیکٹر اغوا


Numaindgan Express August 01, 2012
نیٹوکنٹینرزپشاوربھجوادیے،افغان علاقے میںٹرک نذرآتش،ڈرائیور،کنڈیکٹر اغوا ۔ فوٹو اے ایف پی

خیبرایجنسی کے راستے افغانستان جانے والی نیٹو سپلائی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر7ویں روزبھی معطل رہی۔ نیٹوسپلائی ایک ہفتے قبل جمرود بازارکے قریب شدت پسندوں کے حملے کے بعدغیرمعینہ مدت کیلیے بند کردی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرکیاہے اور خیبر ایجنسی کے چیک پوسٹ تختہ بیگ سے نیٹو کنٹینرز کو واپس پشاوربھجوادیاگیاہے۔ادھرپاک افغان سرحدکے قریب افغان علاقہ یقوبومیںجلال آبادسے میاںمنڈی بازار آنے والے ٹرک کوکوڈا خیل کے قریب نامعلوم افرادنے ٹرک کوآگ لگا دی جبکہ ڈرائیوراخترگل اور کنڈیکٹر کو اغوا کرلیا،تاحال واقعے کی ذمے داری کسی بھی تنظیم نے قبول نہیںکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں