اسماعیل مگسی اور نوید شیخ کے قتل کا نوٹس لیا جائے رابطہ کمیٹی
دہشت گر د قتل و غارت گری کے ذریعے شہر کو عدم استحکام سے دو چا ر کرنا چاہتے ہیں.
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم نیو کراچی سیکٹر یونٹ 140-Bکے کارکن نوید شیخ اور کراچی مضافاتی آرگنائز نگ کمیٹی ابراہیم حیدری سیکٹر یونٹ گاہی فقیر گوٹھ کے یونٹ انچارج محمد اسماعیل مگسی کی شہادت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور واقعات کو شہر میں جاری دہشت گردی کے واقعات کا تسلسل قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ دہشت گر د عناصر منظم منصوبہ بندی کے تحت شہر میں قتل و غارت گری کے واقعات کے ذریعے شہر کو عدم استحکام کی صورتحال سے دو چا ر کرنا چاہتے ہیں،انھوں نے کہاکہ جو دہشت گرد ایم کیوایم کے ذمے داران و کارکنان اور ہمدردوں کو ٹارکٹ کلنگ کرکے بیدردی سے شہید کررہے ہیں وہ شہر اور ملک کے کھلے دشمن ہیں،رابطہ کمیٹی نے شہدا کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہارکیا اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سیّد قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کی فائر نگ سے نوید شیخ اورمحمد اسماعیل مگسی کے قتل کا نوٹس لیا جائے۔
دریں اثنا ایم کیوایم نیو کراچی سیکٹر یونٹ140-Bکے کارکن نوید شیخ شہید اور کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی یونٹ گاہی فقیر گوٹھ کے یونٹ انچارج محمد اسماعیل مگسی شہید کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں نیو کراچی کے صدیق آباد قبر ستان اور مہران ٹائون قبرستان میں سپر دخاک کردیا گیا، نوید شیخ شہید کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد اقصیٰ سیکٹر 5-Jنیوکراچی میں ادا کی گئی جبکہ محمد اسماعیل مگسی شہید کی نماز جنازہ مہران ٹائون گرائونڈ میں ادا کی گئی جس میں حق پرست رکن قومی اسمبلی عبد الوسیم ، صوبائی وزیر خواجہ اظہار الحسن ، کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج و اراکین ، علاقائی سیکٹر ویونٹ کمیٹیوں کے ذمے داران و کارکنان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔