آستانہ کانفرنس میں نواز پوتن ملاقات طے مودی سے بھی ملنے کا امکان

سیکریٹری خارجہ نے پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت ملنے کی تصدیق کردی


INP June 06, 2017
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہونگے، کانفرنس 8 جون کو شروع ہو گی۔ فوٹو: نیٹ

وزیراعظم نوازشریف کی آستانہ کانفرنس کے دوران روسی صدر ولادی میر پوتن سے ملاقات طے جبکہ بھارتی ہم منصب سے ملاقات کا امکان ہے۔

وزیراعظم نوازشریف قازقستان کے شہر آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس2 روز تک جاری رہے گی۔ جس کا باقاعدہ آغاز8 جون کو ہوگا۔ کانفرنس کے دوران وزیراعظم کی بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات متوقع ہے جبکہ وزیراعظم نواز شریف کی روس کے صدر ولادی میر پوتن سے ملاقات طے ہے۔

دوسری جانب سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے آستانہ میں کانفرنس کے دوران پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوںگے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں