مشرق وسطیٰ میں بحران خام تیل کی قیمتیں گرگئیں

مارکیٹس کو خدشہ ہے کہ اوپیک کی پیداوارکٹوتی ڈیل پرعملدرآمد نہیں ہوسکے گا۔


Business Desk June 06, 2017
مارکیٹس کو خدشہ ہے کہ اوپیک کی پیداوارکٹوتی ڈیل پرعملدرآمد نہیں ہوسکے گا۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب اور دیگر ممالک کی جانب سے قطر سے تعلقات ختم کرنے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں پیر کو کمی ہوئی۔

امریکی آئل ڈبلیو ٹی آئی کے جولائی میں فراہمی کے لیے نرخ 32 سینٹ یا 0.67 فیصد گھٹ 47.34ڈالر فی بیرل ہوگئے جبکہ یورپی آئل برینٹ کے اگست میں ترسیل کے لیے نرخ 40 سینٹ 0.80 فیصد کی کمی سے49.55ڈالر فی بیرل ریکارڈ کیے گئے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، مصر، یواے ای اور بحرین نے قطر سے دہشت گردی کی سپورٹ کا الزام لگا کر سفارتی وتجارتی تعلقات منقطع کردیے جس کے بعد مشرق وسطیٰ میں صورتحال کشیدہ ہوگئی اور تیل کی قیمتیں گر گئیں کیونکہ مارکیٹس کو خدشہ ہے کہ اوپیک کی پیداوارکٹوتی ڈیل پرعملدرآمد نہیں ہوسکے گا اور تیل کی بھرماربرقرار رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں