ٹی وی ڈرامے فنکار کے لیے اکیڈمی ہیں زیبا بختیار

فلموں کے مقابلے ٹی وی ڈراموں میں کام کرنامشکل ،سیکھنے کے زیادہ مواقع ملتے ہیں، اداکارہ

فلموں کے مقابلے ٹی وی ڈراموں میں کام کرنامشکل ،سیکھنے کے زیادہ مواقع ملتے ہیں، اداکارہ۔ فوٹو: فائل

ٹیلی ویژن و فلم کی معروف اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ ٹی وی ڈرامے فنکار کے لیے اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں۔


اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ فلموں کے مقابلے میں ٹی وی ڈراموں میں کام کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن یہاں سیکھنے کے بہت زیادہ مواقع ملتے ہیں۔ زیبا بختیار نے کہا کہ زندگی کے کئی سال شوبز میں گزارنے کے بعد اب اس نتیجہ پر پہنچی ہوں کہ فلموں کے مقابلے میں ٹی وی ڈراموں میں کام کرنا مشکل ہے لیکن ڈرامہ انڈسٹری میں فنکار کو سیکھنے کا جو موقع ملتا ہے وہ فلم انڈسٹری میں نہیں ملتا۔ انھوں نے کہا کہ ڈرامے وہ بھٹی ہیں جس سے فنکار کندن بن کر نکلتا ہے۔

 
Load Next Story