نیل پالش ریموور کے کمالات
خاص طور پہ گھر چمکانے کے لیے بہت کارآمد چیز ہے۔
KARACHI:
ناخنوں سے نیل پالش صاف کرنے کے لیے لڑکیاں اور خواتین نیل پالش ریموور استعمال کرتی ہیں۔ مگر اس شے کے ذریعے مختلف کام انجام دینے ممکن ہیں، یہ بات نیل پالش ریموور کو منفرد بنا دیتے ہیں۔یہ خاص طور پہ گھر چمکانے کے لیے بہت کارآمد چیز ہے۔
فرش میں نئی جان:
کسی کاغذی تولیے کو اس محلول سے گیلا کریں اور ٹائلز، کنکریٹ کے فرش پر موجود ہر قسم کے نشانات صاف کردیں۔ تاہم اسے لکڑی کی سطح پر استعمال نہ کریں۔
جوتوں کو چمکایئے:
کسی کاغذی تولیے کو اس سے بھگوئیں اور جوتوں پر اس وقت تک پھیریں جب تک تمام داغ دھبے ختم نہیں ہوجاتے۔ اس کے بعد صاف کپڑے کو پھیر کر جوتے چمکا لیں۔
کی بورڈ کی صفائی:
روئی کو نیل پالش ریموور میں بھگوئیں اور نرمی سے لیپ ٹاپ کے کی بورڈ کیز پر پھیریں تاکہ وہ اپنی اصل شکل میں بحال ہوجائیں۔
مارکر کے نشان:
ہاتھوں یا دیواروں پر سیاہی کے ختم نہ ہونے والے داغ ختم کرنے کے لیے روئی کا گولہ بنائیں اور اسے ریموور میں بھگو کر پھیریں۔ وہ داغ منٹوں میں غائب ہوجائیں گے۔
ریزر صاف کریں:
یہ محلول جراثیم کش ہوتا ہے۔ کسی ریزر کی صفائی کے لیے اسے ریموور میں بھگوئیں اور پھر بلیڈز کے درمیان کی جگہ کو پانی سے دھولیں۔ امکان ہے وہ ایک بار پھر نیا جیسا نظر آنے لگے گا۔
داغوں کی صفائی:
کسی پرانے کپڑے کو اس محلول میں بھگوئیں پھر چائے یا کافی کے داغ والی جگہ پر اسے رگڑیں اور پھر صابن اور پانی سے دھولیں۔ اسے کپوں کے باہر پرنٹڈ جگہ پر پھیرنے سے گریز کریں۔
گلیو صاف کریں:
اگر جلد پر کسی جگہ طاقتور گلیو چپک جائے اور صاف نہ ہو رہا ہو تو روئی میں نیل پالش ریموور کو بھگوئیں اور اسے متاثرہ جگہ پر پھیر کر جادو دیکھیں۔