آپ کب تک پیاسے رہ سکتے ہیں

ایک انوکھے سوال کا سائنسی جواب.


رضوان بٹ June 06, 2017
ایک انوکھے سوال کا سائنسی جواب۔ فوٹو؛ فائل

ایک انسان کھانے کے بغیر تین ہفتوں سے زیادہ زندہ رہ سکتا ہے۔ مگر جب بات پانی کی ہو تو منظرنامہ بدل جاتا ہے۔

ہمارے جسم کا 60 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے۔وجہ یہ کہ جسم کے ہر زندہ خلیے کو اپنے افعال جاری رکھنے کے لیے پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔پانی ہمارے جوڑوں کے لیے لبریکنٹ کا کام کرتا ہے۔جسمانی درجہ حرارت کو پسینے وغیرہ کے ذریعے کنٹرول کرتا اور جسم سے فضلہ باہر نکالنے میں مدد دیتا ہے۔

خوراک کے مقابلے میں پانی کے بغیر انسان زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے تک ہی زندہ رہ سکتا ہے۔ مختلف حالات میں یہ دورانیہ کم بھی ہوسکتا ہے جیسے بہت زیادہ گرمی۔ایک ہفتے کی مدت بھی طبی ماہرین نے ان لوگوں کے حوالے سے بتائی ہے جو کھانا پینا چھوڑ کر ایک ہفتہ تک زندہ رہیں۔کچھ ماہرین کے مطابق یہ بھی بہت زیادہ وقت ہے ۔عام طور پر 3 سے 4 دن پانی کے بغیر گزارنا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔

امریکا کی ڈیوک یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق اوسط درجہ حرارت میں کوئی فرد 100 گھنٹوں تک پانی پیئے بغیر زندہ رہ سکتا ہے۔ موسم سرد ہو تو یہ وقت مزید بڑھ سکتا ہے جبکہ سورج کی روشنی میں زیادہ رہنے سے یہ گھٹ جائے گا۔

ایک طبی تحقیق کے مطابق بہت زیادہ گرمی میں ایک بالغ شخص کے جسم سے پیسنے کی صورت ایک سے ڈیڑھ لیٹر پانی کم ہوتا ہے۔ اگر اس کی جگہ مزید پانی نہ پیا جائے تو جسم کے اندر اس کی کمی تیزی سے واقع ہوتی ہے اور خون کا دورانیہ بھی سست پڑسکتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں