نوازالدین صدیقی کو ’’ہیرو‘‘ بننے کی خواہش

جس دن ڈانس سیکھ لیا فلموں میں ہیرو آؤں گا ، نوازالدین صدیقی


ویب ڈیسک June 06, 2017
ڈانس سیکھنا چاہتا ہوں تاکہ فلموں میں ہیرو کا کردار نبھا سکوں ،نواز؛فائل فوٹو

نامور اداکار نواز الدین صدیقی کا شمار بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے لیکن ان کی دلی خواہش ہے کہ وہ ڈانس سیکھیں تاکہ فلموں میں ''ہیرو'' کا کردار نبھاسکیں۔

بجرنگی بھائی جان، کک، رئیس اور بدلہ پور میں بہترین اداکاری کرکے بالی ووڈ میں اپنی الگ پہچان بنانے والے اداکار نوازالدین صدیقی نے آج تک کسی بھی فلم میں مرکزی کردار ادا نہیں کیا وہ ہمیشہ منفی یا ثانوی کرداروں میں نظرآئے لیکن ان کرداروں میں بھی انہوں نے اپنی بہترین اداکاری سے جان ڈال دی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نوازالدین صدیقی نوجوان اداکارٹائیگر شروف سے رقص سیکھیں گے

نواز الدین صدیقی اداکار ٹائیگر شروف کے ساتھ فلم منا مائیکل میں نظر آئیں گے،حال ہی میں فلم کی ٹریلر لانچنگ تقریب کے دوران انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلموں میں ''ہیرو'' کا کردار نبھانا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے تقریب میں فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شوٹنگ کے دوران ٹائیگر شروف اور فلم کی پوری ٹیم نے ڈانس کرنے میں میری مدد کی اور اب میں فخریہ طور پر کہہ سکتا ہوں کہ میں نے 5 فیصد ٹائیگر شروف کی طرح رقص میں مہارت حاصل کرلی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی اداکارنوازالدین صدیقی پرخاتون کوتھپڑمارنے کے الزام میں مقدمہ درج

فلم منا مائیکل میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکارٹائیگر شروف کا کہنا تھا کہ نواز الدین صدیقی بہت ہی باصلاحیت اداکار ہیں ،وہ ہر کردار میں خود کو پوری طرح ڈھال لیتے ہیں جو ایک اچھے اداکار کی نشانی ہے میں نے شوٹنگ کے دوران ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

واضح رہے کہ ایکشن اور ڈانس پر مبنی فلم منا مائیکل میں نواز اور ٹائیگر کے علاوہ اداکارہ نیدھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی ،وکی راجانی کی پروڈیوس کردہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض صابر خان نےانجام دئیے ہیں ،فلم رواں سال 21 جولائی کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں