اسلام آباد میں نامعلوم افراد کا چینی باشندوں پرتشدد نقدی اورسفری دستاویزات لوٹ کرفرار

8 مسلح افراد نے چینی باشندوں سے نقدی،سفری دستاویزات چھین لیں، درخواست میں موقف


ویب ڈیسک June 06, 2017
چینی باشندے کاروبار کے سلسلے میں اسلام آباد میں مقیم تھےفوٹو: ایکسپریس نیوز

سیکٹرایف 7 میں نامعلوم افراد نے ایک رہائشی عمارت میں مقیم چینی باشندوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اوران سے نقدی اور سفری دستاویزات چھین کر فرارہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد کے پوش علاقے سیکٹرایف 7 میں مقیم چینی باشندوں نے وفاقی وزیرداخلہ، ایس ایس پی اسلام آباد اورمتعلقہ تھانے میں درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ کاروبار کے سلسلے میں سیکٹر ایف 7 کی تین منزلہ عمارت میں رہائش پزیر تھے کہ 8 نامعلوم افراد نے عمارت میں گھس کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نیتجے میں لوویگزنگ اورلیوثالونگ نامی چینی باشندے اوران کے 2 پاکستانی ساتھی زخمی ہوگئے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ چینی باشندوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں میں سے ایک شخص کی شناخت اشتیاق کے نام سے ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں