بہاولپور جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کو کوئی نہیں روک سکتا سربراہ کمیشن

میانوالی اور بھکر کی شمولیت پر اے این پی کا اختلاف، رپورٹ آج اسمبلی میں پیش ہونیکا امکان


News Agencies/Numainda Express January 29, 2013
نئے صوبے کا سہرا نوازشریف کے سرباندھنے کے لیے تیارہیں، جمشیددستی،قوم جلدخوشخبری سنے گی،چیئرمین کمیشن فرحت بابر فوٹو : فائل

پنجاب میں نئے صوبوں کی تشکیل کیلیے بنائے گئے کمیشن نے اپنی سفارشات کوحتمی شکل دیدی ہے حکومتی اتحادی جماعت اے این پی اور اپوزیشن جماعت جے یو آئی(ف) نے اپنے اختلاف نوٹ جمع کروائے ہیں جبکہ ایم کیو ایم نے تحفظات پرمشتمل اضافی نوٹ کمیشن کوپیش کیے ہیں۔

جبکہ کمیشن کے چیئرمین فرحت اللہ بابرکاکہنا ہے کہ قوم نئے صوبے کے حوالے سے جلد خوشخبری سنے گی اور بہاولپور جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کو اب کوئی نہیں روک سکتا۔ کمیشن کے رکن کامل علی آغا نے کہا ہے کہ اراکین نے کمیشن کی سفارشات پردستخط کردیے ہیں نئے صوبوں کیلیے تشکیل دیے گئے پارلیمانی کمشن کااجلاس پیرکو سینیٹرفرحت اللہ بابرکی زیرصدارت منعقد ہواجس میں جے یو آئی کے غفورحیدری کے علاوہ اے این پی نے بھی اپنااختلافی نوٹ لکھاجبکہ اورایم کیوایم نے اپنے تحفظات پرمشتمل ایک نوٹ کمشن کوپش کیااجلاس میں چیئرمین کے علاوہ کامل علی آغا،فاروق ستار،حاجی عدیل،جمشید دستی اور عبدالقادرگیلانی نے شرکت کی۔جے یو آئی کے رہنماغفورحیدری نے نئے صوبے کے حوالے سے کمشن میں اپنااختلافی نوٹ جمع کرا دیاہے۔

جس میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ ڈیرہ غازی خان کوبلوچستان میں شامل کیاجائے ۔ثناء نیوزکے مطابق حاجی عدیل خان نے کہا کہ ہزارہ سمیت کسی اورصوبے کے بارے میں ہم بات نہیں کرسکتے۔ہم اجلاس سے آگئے ہیں مینڈیٹ سے ہٹ کرکوئی فیصلہ کیاتوغیر ائینی ہے این این آئی کے مطابق چیئرمین فرحت اللہ بابر نے اجلاس کے بعدمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ اب معاملہ ''پوائنٹ آف نوریٹرن''تک پہنچ گیاہے اب واپسی نہیں ہے انشاء اللہ قوم اب بہت جلد بہت بڑی خوشخبری سنے گی۔



اے پی پی کے مطابق کمیشن کے رکن ورکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے کہا کہ کمیشن میں اب تک ہونے والے کام سے ہمیںیہ امید ہو گئی ہے کہ ہماراصوبہ بن کررہے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہم مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے دست بدستہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے میں شامل ہوجائیں، ان کی شمولیت سے نیا صوبہ 20 فروری تک کام شروع کرسکتاہے۔

انھوں نے کہا کہ نئے صوبے کا سہرا ہم میاں نواز شریف کے سرباندھنے کے لیے تیار ہیں۔این این آئی کے مطابق پارلیمانی کمیشن نے اپنی حتمی سفارشات میں نئے صوبے کانام بہاولپورجنوبی پنجاب سے تبدیل کرکے بہاولپورسائوتھ پنجاب رکھ دیاہے۔آئی این پی کے مطابق فاروق ستار نے اپنے نوٹ لکھا ہے کہ صدر مملکت جہاں بھی ضرورت ہو عوام کی خواہش کے مطابق نئے صوبے بنانے کیلیے کردار ادا کریں۔ دوسری جانب وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے پنجاب کے ارکان اسمبلی کا ایک اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے جس میں نئے صوبے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں