کراچی میں خانہ شماری کا98 فیصد کام مکمل ہوگیا

شہر کے تمام اضلاع میں گھروں کی مجموعی تعداد21 لاکھ22 ہزار سے زائد ہے


Staff Reporter January 29, 2013
شہر کے تمام اضلاع میں گھروں کی مجموعی تعداد21 لاکھ22 ہزار سے زائد ہے فوٹو: فائل

کراچی میں ووٹرزکے تصدیقی عمل کے پہلے مرحلے خانہ شماری کے عمل کا مجموعی طور پر98فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔

جس کے مطابق کراچی میں گھروں کی تعداد21لاکھ 22ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے، مختلف ذرائع سے حاصل کردہ اعدادوں شمار کے مطابق ضلع شرقی میں97فیصد خانہ شماری اور گھروں کی تعداد6لاکھ11ہزار640،ضلع وسطی میں 98 فیصد کام مکمل ہوا ہے اور گھروں کی تعداد4لاکھ 27 ہزار815، ضلع جنوبی میں99فیصدخانہ شماری مکمل ہوئی اور گھروں کی تعداد3 لاکھ 15ہزار 2سو33،ضلع ملیر میں99 فیصد خانہ شماری مکمل ہوئی اور گھروں کی تعداد2لاکھ 69ہزار 445بتائی گئی ہے۔



جبکہ ضلع غربی میں96فیصد خانہ شماری مکمل ہوئی ہے اور تعداد4لاکھ 98ہزار ہے۔شیڈول کے مطابق 10 سے15 جنوری تک خانہ شماری مکمل ہونی تھی تاہم شہر کے مخدوش حالات کی وجہ سے کئی روز کام میں تعطل رہا ۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق گھر گھر تصدیقی عمل کی تاریخ جو یکم فروری تھی اس میں توسیع کرنا پڑگی کیونکہ اب تک 44فیصد تصدیقی عمل مکمل ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |