بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں وزیراعظم
روس،سویڈن،مالدیپ،ازبکستان اور کویت کیلیے نامزدسفیروں کی وزیر اعظم ہاؤس آمد
وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے عوام کا معیارزندگی بلنداورسماجی اوراقتصادی ترقی یقینی بنانا چاہتی ہے۔
بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کوبروقت مکمل کیا جائے۔ وفاقی وزیربرائے نجکاری جام محمد یوسف کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی ہماری ترجیحات میںسرفہرست ہے، وزیراعظم نے وفاقی وزیرکوہدایت کی کہ وہ صوبے میںترقیاتی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کریں۔
دریں اثنارکن قومی اسمبلی فرخندہ امجد وڑائچ نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی اورملاقات کے دوران اپنے حلقے کے مسائل پرتبادلہ خیال کیا،وزیر اعظم نے کہا کہ منتخب نمائندے عوام کے ساتھ رابطوں کوفروغ دیں،عام انتخابات اب قریب ترہیں موجودہ جمہوری حکومت نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام جیسے منصوبوں پر عملدرآمدکر کے لوگوں کوروز گارکے مواقع دیے ہیں جس سے غربت اور بے روزگاری پرقابوپانے میں مدد ملی ہے، وزیراعظم سے وزیرقانون فاروق ایچ نائیک نے بھی ملاقات کی اورقانونی امورپرتبادلہ خیال کیا۔
اے پی پی کے مطابق وزیراعظم سے روس،سویڈن،مالدیپ،ازبکستان اور کویت کیلیے نامزدسفیروں اے بی کے بابر، سجادکامران، محمد سعید خان، ریاض بخاری اور ابرارحسین نے پیر کو وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ نامزد سفیرمتعلقہ ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کیلیے لگن سے کام کریں گے۔انھوں نے نامزدسفیروں پر زوردیا کہ وہ متعلقہ ممالک میں پاکستان کا حقیقی تشخص اجاگر کریں۔