افغان صوبے ہرات میں مسجد کے قریب دھماکے سے 15 افراد ہلاک

دھماکے ذمہ داری ابھی تک کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی، مقامی پولیس


ویب ڈیسک June 06, 2017
دھماکے ذمہ داری ابھی تک کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی، مقامی پولیس: فوٹو : فائل

افغان صوبے ہرات میں مسجد کے قریب ہونے والے دھماکے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 25 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق ہرات میں واقع مسجد کے قریب ہونے والے دھماکے میں کم ازکم 15 افراد کے ہلاک اور 25 کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم افغان حکام کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کابل میں جنازے کے دوران دھماکوں سے 20 افراد ہلاک

مقامی پولیس کے مطابق اب تک یہ تعین نہیں کیا جاسکا کہ دھماکا خود کش تھا یا کسی جگہ بم نصب کیا گیا تھا جب کہ ابھی تک کسی بھی تنظیم کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

اس سے قبل افغان دارالحکومت کابل میں بھارتی سفیر کے گھر کے ٹینس کورٹ میں ایک راکٹ فائر کیا گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں