90روز تو کیا 9 دن میں کرپشن کم کرسکتا ہوں عمران خان

پاکستان میں بڑی بڑی بد عنوانیاں وزیر اعظم اور وزراکرتے ہیں، سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب

پاکستان میں بڑی بڑی بد عنوانیاں وزیر اعظم اور وزراکرتے ہیں، سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب۔ فوٹو ایکسپریس

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سیالکوٹ میں افطار ڈنر سے تقریب میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ کل تک سیاست میں میرا مذاق اُڑا رہے تھے آج وہ میری پارٹی میں گھسنے کی کوشش کررہے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ وہ 90 دنوں میں کرپشن ختم کرسکتے ہیں اس کے لیے انہیں سو ایماندار، بلا صلاحیت اور جذبہ جنون رکھنے والے ساتھیوں کی ضرورت ہے جو لوگ میرے دعویٰ کو درست نہیں مانتے کہ 90روز میں کرپشن ختم نہیں ہوسکتی انہیں چیلنج کرتا ہوں کہ 90 روز تو بعد کی بات ہے 9 روز میں بھی کرپشن میں مثالی کمی لا سکتا ہوں کیونکہ ایماندار وزیراعظم اور وزراء کے انتخابات سے کرپشن خود بخود ختم ہو جائیگی۔ پاکستان میں بڑی بڑی بد عنوانیاں وزیر اعظم اور وزراء کرتے ہیں۔ تقریب میں سیالکوٹ کے مخیر حضرات نے شوکت خانم کینسر اسپتال کو 3 کروڑ سے زائد مالیت کے عطیات عمران خان کو دیے۔

Recommended Stories

Load Next Story