الیکشن کمیشن کا دانیال عزیز کو توہین عدالت کا نوٹس

دانیال عزیز نے الیکشن کمیشن پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کیا تھا۔

دانیال عزیز نے الیکشن کمیشن پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کیا تھا۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے الیکشن کمیشن پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کیا تو الیکشن کمیشن نے بھی انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کل طلب کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنما محمود احمد جوئیہ نے دانیال عزیزکے خلاف درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ دانیال عزیز نے 10 مئی کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کررہا ہے۔
Load Next Story