الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر میں پاک فوج کا سیل قائم

فہرستوں کی 44فیصد تصدیق ہوچکی،مہم یکم فروری کو مکمل کرنی ہے، صوبائی الیکشن کمشنر


Staff Reporter January 29, 2013
فہرستوں کی 44فیصد تصدیق ہوچکی،مہم یکم فروری کو مکمل کرنی ہے، صوبائی الیکشن کمشنر ، فوٹو: فائل

کراچی میں گھر گھر ووٹرز لسٹوں کی تصدیق کے حوالے سے پاکستان آرمی نے پیرکو الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر میں کوآرڈینشن سیل قائم کردیا ہے۔

تاکہ سیکیورٹی معاملات کو مزید فعال کیا جاسکے، پورے شہر بالخصوص حساس علاقوںمیں الیکشن کمیشن کا عملہ فوج کی نگرانی میں کام کرے گا تاہم فوج کے اہلکار تصدیق کنندگان کے ساتھ گھر گھر نہیں جائیں گے ۔



ذرائع نے نمائندہ ایکسپریس کو بتایا کہ پاک فوج کی جانب سے کراچی میں انتخابی فہرستوں کی تصدیق کے عمل میں پہلے ہی تصدیق کنندگان کو سیکیورٹی فراہم کی جارہی تھی۔

تاہم منگل سے ووٹرز لسٹوں کی تصدیق کے عمل میں فوج کی بھرپور شمولیت ہوگی، علاقوں میں فوج کی نقل وحرکت کو مزید فعال کیا جائے گا اور تصدیق کنندگان کی بھرپور طریقے سے نگرانی کی جائے گی۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکریٹری دفاع کو بھیجے گئے مراسلے میں کراچی میں انتخابی فہرستوں کی تصدیق کے عمل میں فوج کی استعداد کار کو بڑھا دیا گیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں