استورسردی اورادویہ کی کمی سے 6 بچے جاں بحق

اکثرشہروں میں2روزبارش کاامکان نہیں،گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری۔


Numaindgan Express January 29, 2013
درجہ حرارت اسکردو میں منفی 17 ڈگری، عطاء آباد جھیل منجمد 15 روز سے کشتی سروس معطل. فوٹو: فائل

اسلام آباد ،راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور فاٹا میں موسم سرد اور خشک جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں موسم سرد اور ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ گلگت بلتستان کے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری سے موسم سرد ہوگیا۔ سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 17 ڈگری سینٹی گریڈرہا۔



آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور فاٹا میں موسم سرد اور خشک جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں موسم سرد اور ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں کے دوران کسی علاقے میں بارش کا امکان نہیں۔ آن لائن کے مطابق استور میں ادویہ کی کمی اور خشک سردی کے باعث 2روزمیں مختلف بیماریوں نے 6 بچوں کی جان لے لی ۔ قبل ازوقت برفباری کے باعث مکینوں کیلیے ادویہ اور خوراک نہیں پہنچ سکی، جس سے 80فیصد آبادی شدید متاثر ہوئی۔ ادھر عطاء آباد جھیل میں پانی جمنے پر پندرہ روز سے کشتی سروس معطل ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں