طالبان ہتھیار پھینک کرحکومتی رٹ مان لیں گورنرخیبرپختونخوا

شہیدوں کاخون رائیگاں نہیں جانے دینگے،پشاور میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو۔


Numainda Express January 29, 2013
شہیدوں کاخون رائیگاں نہیں جانے دینگے،پشاور میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو. فوٹو: پی پی آئی

گورنرخیبرپختونخوا و چانسلر جامعات بیرسٹرمسعود کوثرنے کہاہے کہ طالبان سرپر ہتھیاررکھ کرمذاکرات نہ کریں بلکہ ہتھیارپھینک کرحکومتی رٹ مان کربات چیت کریں۔

ہم شہیدوں کاخون رائیگاں نہیں جانے دینگے،ملک میں نگراں سیٹ اپ کے آنے میں10 دن باقی ہیں اس لیے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیںکیاجوفیصلہ بھی کریں گے عوام کے مفادمیںکریں گے۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی تقسیم اسنادکی تقریب میں صحافیوں سے گفتگو میں انھوںنے کہاکہ طالبان متعددگروپوںمیں تقسیم ہیں۔



ہرگروپ اپنی بات کوحتمی بات سمجھتاہے،طالبان کو چاہیے کہ ہتھیار پھینک دیں اور پھر مذاکرات کریں،انھوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کو اختیارات منتقل ہوئے ہیں جس کی وجہ سے بہت سے مسائل نے بھی جنم لیا ہے جس میں سے بہت سے مسائل پر قابو پایا لیاگیا ہے اورجلد ہی جامعات کے مالی بحران پربھی قابو پالیا جائے گا کیونکہ تعلیم موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،مسعودکوثر نے کہا کہ صوبے میں تعمیرہونے والے متعدد فلائی اوورز کاکوئی فائدہ نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں