جمائما خان امیگریشن پالیسی بیان دینے پر اپنے سگے بھائی سے الجھ پڑیں

برطانوی لوگوں نے سمجھنا شروع کر دیا ہے کہ مسلسل حملوں کے خوف میں اسرائیل میں زندگی کیسی ہو گی، بین

برطانوی لوگوں نے سمجھنا شروع کر دیا ہے کہ مسلسل حملوں کے خوف میں اسرائیل میں زندگی کیسی ہو گی، بین: فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان امیگریشن پالیسی کے حوالے سے بیان دینے پر دنیا کے سامنے اپنے سگے بھائی سے الجھ پڑیں۔


لندن حملوں کے بعد امیگریشن پالیسی کے حوالے سے دونوں بہن بھائی ٹویٹر پر آمنے سامنے آگئے۔ جمائما خان کے بھائی 36سالہ بین گولڈ سمتھ نے ٹویٹر اکاوئنٹ پر پیغام لکھا کہ '' ہم نے دریا کیلیے کتنا خون مقرر کر رکھا ہے ؟ اورہمیں کب سمجھ آئے گی کہ بڑی تعداد میں مہاجرین کی آمد سے خطرہ بڑھے گا''۔

بین نے کہا برطانوی لوگوں نے سمجھنا شروع کر دیا ہے کہ مسلسل حملوں کے خوف میں اسرائیل میں زندگی کیسی ہوگی ۔ اس کے جواب میں جمائما خان نے کہا '' لوگوں میں ہیجانی کیفیت اور خوف پھیلانے والی خبریں دینے سے کوئی مدد نہیں ہو گی، لندن بہت محفوظ شہر ہے'' ۔ جمائما نے کہا کہ برطانیہ میں دہشتگردی سے زیادہ لوگ کتوں کے کاٹنے سے مرتے ہیں۔
Load Next Story