حدیبیہ کیس جاوید کیانی پر شریف فیملی کیخلاف گواہی کیلیے دباؤ

جے آئی ٹی نے3بار طلب کرکے تفتیش کی، جاوید کیانی نے وعدہ معاف گواہ بننے سے انکار کردیا،ذرائع


INP June 07, 2017
کیانی کو مشرف دور میں گرفتار کرکے ایک سال قید کھا گیا،احتساب عدالت نے عدم شواہد پر بری کیا فوٹو: فائل

لاہور: پاناما کیس کی جے آئی ٹی میں حدیبیہ پیپرز ملزکیس کے اہم کردار جاوید کیانی کے 3بار پیش ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

جاوید کیانی کو پرویز مشرف دور میں نیب نے حدیبیہ پیپرز مل کیس میں گرفتار کیا تھا تاہم تفتیشی افسر ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہ کرسکے جس پر احتساب عدالت لاہور کے جج منیر احمد شیخ نے ایک سال بعد انھیں باعزت بری کردیا تھا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیاء کی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی نے 3 بار طلب کیا اور تفصیلی پوچھ گچھ کی۔ جاوید کیانی نے جے آئی ٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا، اس دوران انھیں جے آئی ٹی کی طرف سے یہ کہا گیا کہ وہ شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کے حوالے سے وعدہ معاف گواہ بن جائیں تاہم جاوید کیانی نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا اور جے آئی ٹی کو احتساب عدالت کی طرف سے اپنی بریت کے فیصلے کی دستاویزات بھی فراہم کیں۔

تیسری پیشی کے دوران جے آئی ٹی کے بعض ارکان نے انھیں قائل کرنے کی کوشش کی کہ اگر وہ وعدہ معاف گواہ بن جاتے ہیں تو انھیں کوئی نقصان نہیں ہوگا بلکہ وہ اس کیس کی پیچید گیوں سے بھی بچ جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں