آئندہ سال اقتصادی شرح ترقی5فیصدسے بڑھ سکتی ہے موڈیز

بجٹ اقدامات پر عملدرآمد سے قرضہ جاتی خاکے پر اچھے اثرات مرتب ہوںگے


APP June 07, 2017
حالیہ بجٹ مجموعی قومی پیداوار کے حقیقی اعداد و شمار کی روشنی میں بنایا گیا فوٹو: فائل

PESHAWAR: کریڈٹ ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسی موڈیزنے کہاہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران پاکستان کی معیشت کی بڑھوتری کی شرح5 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔

موڈیز کی جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ بجٹ کومجموعی قومی پیداوارکے حقیقی اعدادو شمارکی روشنی میں ترتیب دیاگیا، بجٹ میں مالی سال 2018 کیلیے اقتصادی ترقی کی شرح کاہدف 6 فیصد مقرر کیا گیاہے جبکہ مالی سال2017ء میں یہ 5.3 فیصدہے، پہلے اس کا ہدف 5.7 فیصد مقرر کیا گیا تھا تاہم چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کے باعث ترقیاتی اخراجات میں اضافے کی وجہ سے اس پرنظرثانی کی گئی ہے ۔

موڈیزنے اپنے آخری جائزے میں پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بی تھری رکھی ہے جواستحکام کا مظہر ہے۔ موڈیزنے کہا کہ اعتدال پسندانہ خسارہ پاکستان کیلیے کریڈٹ پازیٹوہے جن کے قرضوں کا بوجھ 2016ء میں مجموعی قومی پیداوارکا 67 فیصدتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں