بارش کے باوجود ملک بھرمیں گرمی کی شدت برقرار

کراچی کا موسم آج بھی گرم اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک June 07, 2017
کراچی میں دن بھر سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی، محکمہ موسمیات: فوٹو: فائل

ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باوجود سورج آج بھی سوا نیزے پرہے.

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی اوروسطی علاقوں میں گرج چمک، تیزہواوٰں اور آندھی کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے جمعہ کے دوران خیبر پختو نخوا،فاٹا، گلگت بلتستان،کشمیر، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور،فیصل آباد ڈویژن اور اسلام آباد میں وقفے وقفے کے ساتھ کہیں کہیں پر تیز ہواوٰں سمیت آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ بدھ اور جمعرات کے دوران کوئٹہ، ژوب، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

آج زیادہ سے زیادہ درضہ حرارت دادو 37 ، بہاولپور، موئن جو دڑو 36، چھور، جوہر آباد، تربت 35، حیدر آباد، کوٹ اڈو، مٹھی، ملتان، رحیم یار خان، جیکب آباد 34 سکھر، لاڑکانہ، سکھر، روہڑی ، بہاولنگر میں 33، ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آج بھی گرم اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، کراچی میں آج رات بوندا باندی کا امکان ہے، درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے جب کہ دن بھر سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں