امریکا نےامیگریشن پالیسی میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کے فریم ورک کا اعلان کردیا ۔
نئی امیگریشن پالیسی کے تحت امریکا میں مقیم غیر ملکیوں کو امریکی شہریت دی جائے گی، اس وقت امریکا میں ایک کروڑ10 لاکھ افراد غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔
ہزاروں پاکستانی بھی امریکا میں غیرقانونی طورپرمقیم ہیں جنہیں نئی امیگریشن پالیسی کی بنیاد پر امریکی شہریت مل جائیگی، نئی امیگریشن پالیسی پر اصلاحات اگلےماہ تک مکمل کئےجانے کاامکان ہے۔