ایکشن فلموں میں کام کرنا سب سے بڑی خواہش ہے ایشا گپتا

رومانوی فلموں میں کام کرنا پسند نہیں صرف ایکشن فلموں کا حصہ بننا چاہتی ہوں، ایشا گپتا


ویب ڈیسک January 29, 2013
رومانوی فلموں میں کام کرنا پسند نہیں صرف ایکشن فلموں کا حصہ بننا چاہتی ہوں، ایشا گپتا ، فوٹو : اے ایف پی

بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ایشا گپتا نے کہا ہے کہ ایکشن فلموں میں کام کرنا ان کی سب سے بڑی خواہش ہے۔

ایک بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایشا گپتا کا کہنا تھا کہ انہیں رومانوی فلموں میں کام کرنا پسند نہیں وہ صرف ایکشن فلموں کا حصہ بننا چاہتی ہیں ، انہوں نے کہا کہ انہیں ایکشن فلموں میں کام کرنے والی لڑکیاں زیادہ دلکش نظر آتی ہیں جبکہ رومانوی فلموں میں کام کرنے والی لڑکیاں مظلوم لگتی ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں