فیصل آباد شوہرنے بیوی سمیت 5 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

قاسم نے غربت، بےروزگاری اورگھریلو جھگڑوں سےتنگ آکراپنی دوسری بیو ی اوربچوں کوقتل کرنے کے بعدخود بھی خودکشی کرلی


ویب ڈیسک January 29, 2013
پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بجھوا دی ہیں اور گھر یلولڑائی جھگڑے کواس افسوسناک واقعے کی وجہ قراردیا ہے۔ فوٹو: فائل

شوہر نےغربت اورگھریلوجھگڑوں سےتنگ آکربیو ی سمیت 5 بچو ں کو قتل کر کے خو د کشی کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ جڑانوالہ روڑ پر اڈا ورک شاپ کے علاقے میں پیش آیا، 45 سال کے قاسم نے غربت، بےروزگاری اورگھریلو جھگڑوں سےتنگ آکراپنی دوسری بیو ی آسیہ سمیت 18 سال کا آصف، 7 سال کی مریم، 6 سال کےعلی، 5 سال کے راجو اور ڈیرھ سال کی معصوم عائشہ کوگولیاں مارکرموت کی وادی میں دھکیل دیا اور بعد میں قاسم نے خود کو بھی گولی مارکرزندگی کا خاتمہ کرلیا۔

اہل علاقہ نے گھر میں چیخ و پکار سن کر پولیس کو اطلا ع دی،پولیس نے لا شیں قبضےمیں لے کر پوسٹ مارٹم کےلئے بجھوا دیں اور گھر یلولڑائی جھگڑے کواس افسوسناک واقعے کی وجہ قراردیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں