کراچی طلبہ اور اساتذہ نے قبضہ مافیا کی جانب سے بند کئے گئے اسکول کو کھول دیا

آج اسکول کے اساتذہ اور بچوں نے تعلیم بچاؤ ایکشن کمیٹی کے ہمراہ اسکول کا تالا توڑاور داخل ہو گئے


ویب ڈیسک January 29, 2013
آج اسکول کے اساتذہ اور بچوں نے تعلیم بچاؤ ایکشن کمیٹی کے ہمراہ اسکول کا تالا توڑاور داخل ہو گئے ، فوٹو : ایکسپریس

طلبہ اور اساتذہ نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے، قبضہ مافیا کی جانب سے بند کیے گئے اسکول کو حصول تعلیم کیلئے دوبارہ کھول دیا۔

کراچی کے علاقے عائشہ منزل پر واقع منیبہ گورنمنٹ اسکول میں قبضہ مافیا کی جانب سے کئی روز سے تعمیراتی کام جاری تھا تاہم آج اسکول کے اساتذہ اور بچوں نے تعلیم بچاؤ ایکشن کمیٹی کے ہمراہ اسکول کا تالا توڑاور داخل ہو گئے،اس موقع پر اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ اسکول کی مرمت کی جائے تا کہ بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہو سکیں ، انہوں نے خبردار کیا کہ مافیا کی جانب سے اسکول کو دوبارہ تالے لگے تو وہ اسکول کے باہر دریاں بچھا کر بچوں کو تعلیم دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں