یہ جے آئی ٹی ہے یا قصائی کی دکان طلال چوہدری

جے آئی ٹی کی 30 روز کی کارکردگی ایک تصویر ہے، طلال چوہدری


ویب ڈیسک June 07, 2017
وزیراعظم کے خلاف تحقیقات اشتہاری کے کہنے پر ہو  رہی ہیں، طلال چوہدری۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو قصائی کی دکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کی 30 روز کی کارکردگی ایک تصویر ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی کہتے تھے کہ جے آئی ٹی جانبدار ہے، تحقیقات میں کچھ نہیں ملا تو تصویر لیک کر دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جے آئی ٹی ہے یا قصائی کی دکان؟ جے آئی ٹی گواہوں کو کہتی ہے کہ نہیں پیش ہو گے تو 14 برس قید ہو گی، جے آئی ٹی کی 30 دن کی کارکردگی ایک تصویر ہے۔ وزیراعظم کے خلاف تحقیقات ایک اشتہاری کے کہنے پر ہو رہی ہیں، پہلے کہا گیا کہ حسین اور حسن نواز پیش نہیں ہوں گے جب پیش ہو گئے تو اب خود بھاگ رہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ہاتھ جوڑ کرکہتا ہوں احتساب سب کا اوربلاامتیاز ہونا چاہیئے

دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سے بھاگے ہوئے اشتہاری اور چھپے ہوئے ہیں، عمران خان کو کوئی پوچھنے والا اور ہتھکڑی لگانے والا نہیں ہے، اگر کے پی کے پولیس عمران خان جیسے اشتہاری کو پکڑ کر عدالت میں پیش نہیں کر رہی تو اس کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں