صدر زرداری نے مفاہمت کے ذریعے نئی سیاسی تاریخ رقم کی وزیراعظم

ملک کو اس وقت کئی چیلنجز کا سامنا ہے، پیپلز پارٹی کی پوری تاریخ جدوجہد سے عبارت ہے، وزیراعظم

ملک کو اس وقت کئی چیلنجز کا سامنا ہے، پیپلز پارٹی کی پوری تاریخ جدوجہد سے عبارت ہے، وزیراعظم فوٹو اے ایف پی/فائل

وزیراعظم راجا پرویزاشرف کا کہنا ہے کہ پہلی بارجمہوری حکومت 5 سال مکمل کرنےوالی ہے، صدرآصف زرداری نے مفاہمت کے ذریعے نئی سیاسی تاریخ رقم کی۔


وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے گوجر خان بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ ضرورت جمہوریت کی ہے، جمہوریت کا پودا مضبوط ہورہا ہے جو اس ملک کے لئے بہت ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پوری تاریخ جدوجہد سے عبارت ہے پہلی بار جمہوری حکومت 5 سال پورے کرنے جارہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 5 یا 10 سال میں کوئی انقلاب نہیں آتا انقلاب بتدریج آگے بڑنے کا نام ہے اور لوگوں کے ذہنوں میں یہ انقلاب آرہا ہے، انہوں نے کہا کہ آج عدلیہ اورمیڈیاآزاد ہیں ان پرآج کوئی قدغن نہیں، ان کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت کئی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن صدر آصف علی زرداری نے مفاہمت کے ذریعے نئی سیاسی تاریخ رقم کی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story