یمن دودھماکوں میں 8 فوجیوں سمیت 19 افراد ہلاک متعدد زخمی
صنعا کے قریبی شہر رضا میں کار بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو ئے جب کہ صوبہ البیضامیں 8فوجی مارے گئے
یمن میں دو الگ الگ دھماکوں میں8 فوجیوں سمیت 19افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
دارالحکومت صنعا کے قریبی شہر رضا میں کار بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے جب کہ جنوبی صوبہ البیضا میں ایک حملہ آور نے یمنی فوجیوں کی ایک چیک پوائنٹ پر بارود سے بھری کار کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں 8 فوجی ہلاک ہو گئے۔
مقامی حکام کے مطابق یہ واقعہ 3 مغربی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بات چیت کی ناکامی کے بعد پیش آیاجس کے بعد فوج نے القاعدہ کے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا جس کے ردعمل میں القاعدہ کے ایک جنگجو نے فوجیوں پر حملہ کردیا۔