صوابی انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

شہید اہلکار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔


ویب ڈیسک January 29, 2013
شہید اہلکار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

گلوڈھیرئی میں انسداد پولیو ٹیم ایک گھر میں بچوں کو ویکسین پلانےمیں مصروف تھی کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گھرکے باہر کھڑے پولیس اہلکار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل منصف خان جاں بحق ہوگیا۔

شہید اہلکار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردی گئی، صوابی میں سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی پر تین روزہ انسداد پولیومہم پیر کے روز شروع کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں