نواز شریف کے مستعفی ہونے تک جے آئی ٹی آزادانہ کام نہیں کرسکتی عمران خان

جے آئی ٹی ارکان نے خود بتادیا کہ تحقیقات میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، چیرمین پی ٹی آئی کی ٹوئٹ


ویب ڈیسک June 07, 2017
جے آئی ٹی ارکان نے خود بتادیا کہ تحقیقات میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، چیرمین پی ٹی آئی کی ٹوئٹ۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے مستعفی ہونے تک پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم آزادانہ کام نہیں کر سکتی۔

عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ تمام سرکاری ادارے نواز شریف کے ماتحت ہیں، لہذا وزیراعظم کے مستعفی ہونے تک جے آئی ٹی آزادانہ کام نہیں کر سکتی۔



جے آئی ٹی ارکان نے آج خود اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ تحقیقات میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، نواز شریف نے 3 دہائیوں سے امپائرز کو اپنے ساتھ ملایا ہوا ہے اوران کے کارندے مسلسل جے آئی ٹی پر حملے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ذہنیت نواز شریف کی امپائر کو ساتھ ملاکر کھیلنے کا نتیجہ ہے، ان کارندوں کواس ذہنیت سے پالا گیا ہے کہ جو ہمارے حق میں نہیں وہ جانبدار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |