ناقص کارکردگی پر وہاب ریاض نے قوم سے معافی مانگ لی

وہاب ریاض نے 8.4 اوورز میں 87 رنز دے کر چیمئپنز ٹرافی کے سب سے مہنگے بولر قرار پائے تھے


Sports Desk June 07, 2017
وہاب ریاض نے 8.4 اوورز میں 87 رنز دے کر چیمئپنز ٹرافی کے سب سے مہنگے بولر قرار پائے تھے ۔ فوٹو : فائل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف اہم میچ میں ناقص کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی پیسر وہاب ریاض نے مداحوں سے معافی طلب کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وہاب ریاض نے اپنے پیغام میں کہا کہ میری ناقص کارکردگی کی وجہ سے قوم اور ٹیم کا سر جھک گیا، اپنی طرف سے اچھا پرفارم کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہا، میں بھی اس شکست پر دل گرفتہ ہوں اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے مداحوں سے معذرت خواہ ہوں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :وہاب ریاض چیمپئنز ٹرافی کے مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے



اس خبر کو بھی پڑھیں :ٹخنے کی انجری کے باعث وہاب ریاض چیمپئنز ٹرافی سے باہر

واضح رہے بھارت کے خلاف میچ میں وہاب ریاض نے 8.4 اوورز میں 87 رنز دے کر چیمپئنز ٹرافی کے سب سے مہنگے بولر قرار پائے تھے اور میچ کے دوران ہونے والی ٹخنے کی انجری کے سبب ایونٹ سے ہی باہر ہو چکے ہیں جب کہ وہاب کی جگہ رومان رئیس کو اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں