نیا صوبہ پاکستان کی سلامتی کا معاملہ ہےمخدوم احمد محمود
جنوبی پنجاب اور بہاولپور کے تمام علاقوں کو ملا کر نیا صوبہ پارلیمانی،مالی اور آبی لحاظ سے موزوں ہو گا،گورنر پنجاب
گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ نیا صوبہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں بلکہ پاکستان کی سلامتی کا معاملہ ہے۔
گورنر پنجاب نےلاہورمیں میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے کہا کہ بہاولپور جنوبی پنجاب صوبے پر کمیشن کی سفارشات پارلیمنٹ کی سادہ اکثریت سے منظور ہو سکتی ہیں ، پھرقانون سازی کا وقت آئے گا جوسیاسی جماعتوں کا اصل امتحان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کو جنوبی پنجاب اور بہاولپور کے عوام کی خواہشات کی تکمیل میں رکاوٹ نہیں بننا چاہئے۔
مخدوم احمد محمود نے کہا کہ میانوالی، بھکر کے نمائندوں کو اپنا مؤقف پارلیمانی کمیشن کے سامنےپیش کرنا چاہئے، انہوں نےکہا کہ جنوبی پنجاب اور بہاولپور کے تمام علاقوں کو ملا کر نیا صوبہ پارلیمانی،مالی اور آبی لحاظ سے موزوں ہو گا ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن)نئے صوبے کے قیام کا کریڈٹ پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں کو نہیں دینا چاہتی۔