ملک میں ایک ہی روزانتخابات سے متعلق کمیٹی تشکیل دیدی گئی کائرہ

چوہدری نثار کے پاس اسمبلی کا فورم موجود ہے وہ معاملہ اٹھا سکتے ہیں۔ قمرزمان کائرہ


ویب ڈیسک January 29, 2013
مسلم لیگ (ن) والے پہلے واضح کریں کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ ہیں یا نہیں قمرزمان کائرہ فوٹو: اے پی پی/فائل

وفاقی وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پورے ملک میں ایک ہی روز انتخابات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو دیگر جماعتوں سے مشاورت کرے گی، 8 سے 10 روزمیں اسمبلی تحلیل کی تاریخ دے دیں گے۔


اسلام آباد میں انفارمیشن سروس اکیڈمی کی ویب سائٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا حکومت کی کوشش ہے کہ 8 یا 10 روز میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ دے دی جائے، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا اصل کام نگران سیٹ اپ کے بعد شروع ہو گا۔


قمرزمان کائرہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) والے پہلے واضح کریں کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ ہیں یا نہیں، کراچی میں حلقہ بندیاں اور ووٹرلسٹوں کی درستگی کا معاملہ الیکشن کمیشن کا ہے، ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کے پاس اسمبلی کا فورم موجود ہے وہ معاملہ اٹھا سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں