پشاور اچینی میرہ میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک 3 زخمی
نواحی علاقے اچینی میرہ میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب کچھ لوگ کھیتوں میں جوا کھیل رہے تھے ، دھماکے سے 4 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا جہاں طبی امداد کے دوران ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،زخمیوں میں گل شاہ ، سئی گل اور ظفر شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ دستی بم حملے کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد ہی اصل وجوہات کا پتہ چل سکے گا۔