بعض ممالک افغانستان میں امن بحالی کے عمل کو سبوتاژ کررہے ہیں حامد کرزئی

پاکستان بھی افغانستان میں امن کی بحالی کے عمل میں ساتھ دینے کے لئے اب تک 26 طالبان قیدیوں کو رہا کر چکا ہے


AFP January 29, 2013
طالبان سے تمام مذاکرات حکومت کی جانب سے قائم کی گئی کمیٹی ’’افغان امن کونسل‘‘ کے ذریعے ہی ہوں گے،حامد کرزئی فوٹو: فائل

GENEVA: افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ بعض ممالک افغانستان میں امن کی بحالی کے عمل کو سازشوں کے تحت نقصان پہنچانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

کابل میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر نے کہا کہ انہوں نے اپنے حالیہ دورے میں امریکی حکومت کو خبردار کیا تھا کہ کوئی بھی ملک یا بیرونی طاقت افغانستان میں امن بحالی کے عمل کو سبوتاژکرنے کی کوشش نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سے تمام مذاکرات حکومت کی جانب سے قائم کی گئی کمیٹی ''افغان امن کونسل'' کے ذریعے ہی ہوں گے لیکن کچھ ممالک نے کونسل کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی۔

افغان حکام نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ صدر کرزئی کا اشارہ ان ملکی اور بیرونی عناصر کی طرف تھا جو طالبان کو حکومتی کمیٹی ''افغان امن کونسل'' کے علاوہ دوسرے گروپس سے مذاکرات کرنے پر آمادہ کر رہے ہیں جس کا مقصد افغان حکومت کو کمزور کرنا ہے۔

پاکستان بھی افغانستان میں امن کی بحالی کے عمل میں ساتھ دینے کے لئے اب تک 26 طالبان قیدیوں کو رہا کر چکا ہے اورافغان وزیر دفاع بسم اللہ خان محمدی ان دنوں 5 روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |