بعض ممالک افغانستان میں امن بحالی کے عمل کو سبوتاژ کررہے ہیں حامد کرزئی
پاکستان بھی افغانستان میں امن کی بحالی کے عمل میں ساتھ دینے کے لئے اب تک 26 طالبان قیدیوں کو رہا کر چکا ہے
GENEVA:
افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ بعض ممالک افغانستان میں امن کی بحالی کے عمل کو سازشوں کے تحت نقصان پہنچانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
کابل میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر نے کہا کہ انہوں نے اپنے حالیہ دورے میں امریکی حکومت کو خبردار کیا تھا کہ کوئی بھی ملک یا بیرونی طاقت افغانستان میں امن بحالی کے عمل کو سبوتاژکرنے کی کوشش نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سے تمام مذاکرات حکومت کی جانب سے قائم کی گئی کمیٹی ''افغان امن کونسل'' کے ذریعے ہی ہوں گے لیکن کچھ ممالک نے کونسل کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی۔
افغان حکام نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ صدر کرزئی کا اشارہ ان ملکی اور بیرونی عناصر کی طرف تھا جو طالبان کو حکومتی کمیٹی ''افغان امن کونسل'' کے علاوہ دوسرے گروپس سے مذاکرات کرنے پر آمادہ کر رہے ہیں جس کا مقصد افغان حکومت کو کمزور کرنا ہے۔
پاکستان بھی افغانستان میں امن کی بحالی کے عمل میں ساتھ دینے کے لئے اب تک 26 طالبان قیدیوں کو رہا کر چکا ہے اورافغان وزیر دفاع بسم اللہ خان محمدی ان دنوں 5 روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں۔