کہنی مارنے کا واقعہ جنوبی کورین فٹبالر بیاک معذرت کرنے جاپان جائیگا
بیاک ڈونگ ذاتی طور پر جاکر یوکی ایبے سے معذرت کرنا چاہتے ہیں، میڈیا
جنوبی کورین فٹبالر نے ایشین چیمپئنز لیگ میچ کے دوران حریف کپتان کو کہنی مارنے والے بیاک ڈونگ گیو معذرت کرنے جاپان جائیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بیاک ڈونگ نے اگرچہ اس مقابلے میں حصہ نہیں لیا تھا لیکن وہ بطور متبادل بینچ پر موجود رہے تھے ، میچ کے اختتام پر وہ ساتھی کھلاڑیوں کی جانب لپکے تھے اسی دوران حریف کلب یوراوا ریڈز کے کپتان یوکی ایبے کو ان کی کہنی لگ گئی تھی۔
واضح رہے کہ اس معاملے پر انھیں ریڈ کارڈ بھی دکھایاگیا تھا جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی کیوان ہانگ جین کو بھی اس ہنگامے کی وجہ سے سزا ملی تھی، جاپانی کلب یوراوا نے اس واقعے کی اے ایف سی سے باضابطہ شکایت بھی کی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق بیاک ڈونگ ذاتی طور پر جاکر یوکی ایبے سے معذرت کرنا چاہتے ہیں، آفیشلز کے مطابق اس حوالے سے وہ جلد ہیہ جاپان کا دورہ کریں گے۔