بھارتی فورسز کی ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ  

پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی مورچوں کو بھرپور انداز میں نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک June 08, 2017
بھارتی فورسز نے نکیال اور کیانی سیکٹرز پر بالااشتعال فائرنگ اور گولا باری کی، آئی ایس پی آر - فوٹو: فائل

لاہور: بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال اور کیانی سیکٹرز پر بالااشتعال فائرنگ اور گولا باری کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال اور کیانی سیکٹر کو نشانہ بنایا، بھارتی فورسز کی جانب سے بھاری ہتھیاراورتوپ خانے کا استعمال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا اور بھارتی موچوں کو بھرپور انداز میں نشانہ بنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔