نہال ہاشمی کے خلاف مقدمے کی درخواست سماعت کے لیے منظور

سپریم کورٹ کے ججز، جے آئی ٹی کو سنگین دھمکیاں دیں، مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے، درخواست گزار

سپریم کورٹ کے ججز، جے آئی ٹی کو سنگین دھمکیاں دیں، مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے، درخواست گزار۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج عطا ربانی نے ن لیگ کے سینیٹر نہال ہاشمی کیخلاف سپریم کورٹ کے معزز ججز، جے آئی ٹی کے ممبران، ان کے بچوں اور اہلخانہ کو سنگین دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرنیکی درخواست سماعت کیلیے منظورکرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سول لائن کو نوٹس جاری کرکے12 جون کو جواب سمیت طلب کر لیا۔


درخواست گزارعارف ایڈووکیٹ کا موقف تھا کہ نہال ہاشمی نے سپریم کورٹ کے ججز، جے آئی ٹی کو سنگین دھمکیاں دیں، مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے، پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکارکر دیا۔
Load Next Story