این ایس جی میں بھارت کی شمولیت پر ہمارا موقف تبدیل نہیں ہوا چین

این پی ٹی کی این ایس جی میں شمولیت ایک کثیر الجہتی مسئلہ ہے، صلاح و مشورے کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا۔


INP June 08, 2017
این پی ٹی کی این ایس جی میں شمولیت ایک کثیر الجہتی مسئلہ ہے، صلاح و مشورے کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

لاہور: چینی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ بھارت کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) میں شمولیت پرچینی موقف میںکوئی تبدیلی نہیں آئی۔

چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ نے میڈیا کے ساتھ این ایس جی میں بھارت کی شمولیت اور اس پر چین کے تحفظات کا ذکرکرتے ہوئے روس سمیت دیگر ممالک سے چین کو قائل کرنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ این پی ٹی کی این ایس جی میں شمولیت ایک کثیر الجہتی مسئلہ ہے، چین روس سمیت دیگر رکن ممالک کیساتھ قریبی رابطے کر رہا ہے، صلاح و مشورے کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں